Description
سفیر کے مونولاگ
سفیر گزشتہ بائیس سال سے تھیٹر سے وابستہ ہے ۔ سفیر نے تھیٹر کے سفر کا باقاعدہ آغاز لاہور سے کیا تھا۔تاہم گزشتہ انیس برس سے وہ اسلام آباد میں مقیم ہے اور تھیٹر والے نامی تھیٹر گروپ سے وابستہ ہے۔ وہ پاکستان کے علاوہ امریکہ اور تھائی لینڈ میں بھی پرفارم کر چکا ہے۔ گزشتہ چار برس سے وہ ایکٹنگ کی تعلیم بھی دے رہا ہے ۔ اس کے اسٹوڈنٹس ٹی وی اور تھیٹر کے کئی پروجیکٹس میں کام کر چکے ہیں۔
یہ پہلی بار ہو گا کہ سفیر اکیلا اسٹیج پر آئے گا اور پرفارم کرے گا۔ وہ ہر بار ایک نئے کردار کا روپ دھار کر آئے گا اور ایک نئی کہانی آپ کے سامنے پیش کرے گا۔ مونولاگ کا دورانیہ چار منٹ سے دس منٹ کے درمیان ہے۔ تمام مونولاگز کا کل دورانیہ لگ بھگ 40منٹ ہے ۔ آخر پہ کچھ دیر سفیر حاضرین کے ساتھ بات چیت کرے گا اور ان کے سوالوں کے جواب دے گا۔
اس میں کمال کی بات یہ ہے کہ اسٹیج پر کوئی چیز نہیں ہوگی۔ کوئی دوسرا کردار نہیں ہوگا۔ سفیر اکیلا ایک دنیا تخلیق کرے گا۔ آپ کو دوسرے کردار بھی نظر آئیں گے۔ چیزیں بھی نظر آئیں گی اور یہ بھی پتہ چلے گا کہ دوسرے کردار کیا کر رہے ہیں یا کیا کہہ رہے ہیں۔ سفیر آپ کو ہر مونولاگ میں ایک نئی دنیا میں لے جائے گا۔
مونولاگز:
1. کلہاڑی (داغ داغ اجالا سے لیا گیا ہے) آٹھ منٹ
2. واٹر کولر (داغ داغ اجالا سے لیا گیاہے) پانچ منٹ
3. تین خط (داغ داغ اجالا سے لیا گیا ہے) چھ منٹ
4. موت کا منظر (آزاد مونولاگ ، کسی ڈرامے سے نہیں) پانچ منٹ
5. اللہ بخش (بھاگو) پانچ منٹ
6. یہ عورت ٹھیک نہیں (آزاد مونولاگ ، کسی ڈرامے سے نہیں) دس منٹ
7. ایکٹر (ایک نظم ) تین منٹ
کلہاڑی:
تقسیمِ ہند کے زمانے کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔ ملک نواز نے ایک قتل کر دیا تھا اور اب احساسِ ندامت اسے جینے نہیں دے رہا۔
واٹر کولر:
ایک مسلمان پنجابی مہاجر کئی سال بعد ہندوستان واپس جاتا ہے تو اسے ایک دلچسپ صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سچی کہانی
تین خط:
ننھی سی زینب کو تقسیم کے ہنگامے میں ایک سردار نے پناہ دی اور بعد میں اس کے رشتہ داروں کو تلاش کر کے ان کے حوالے کر گیا۔ دونوں کے درمیان بعد میں کئی سال تک خط و کتابت ہوتی رہی۔ ان کے ان گنت خطوں میں سے تین مختصر خط ۔ سچی کہانی
موت کا منظر:
علی عباس زیدی کی سچی کہانی جسے دوہری ہجرت کا عذاب سہنا پڑا ۔
اللہ بخش:
اللہ بخش ایک ان پڑھ دیہاتی بزرگ ہے جس نے اپنا سب کچھ بیچ کر بیٹے کو ملک سے باہر بھیجا اور اب در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہےکہ کسی طرح بیٹےکی کوئی خیر خبر ملے۔
یہ عورت ٹھیک نہیں:
فیصل سکندر حیات کا خیال ہے کہ وہ بہت روشن خیال آدمی ہے جو عورتو ں کے حقوق کا حامی ہے ۔ مگر ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔
ایکٹر(نظم) :
یہ نظم تحت الفظ میں سنائی جائے گی۔ کوئی باقاعدہ پرفارمنس نہیں ہے۔
18 Feb 2023
7:30 PM - 9:00PM
OLO | 43-A, Block D, New Muslim Town, Lahore
PKR 500/-
Location
Monlogue
Share:Date & Time:
18 Feb, 2023 07:30 PM
Location:
43-A, Block D Block A Muslim Town, Lahore, Pakistan